۔ (۴۰۲۸) عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ فِی لَیْلَۃَ الْقَدْرِ مَا قَدْ عَلِمْتُمْ، فَالْتََمِسُوْہَا فِی الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ وِتْرًا، فَفِی اَیِّ الْوِتْرِ تَرَوْنَہَا۔ (مسند احمد: ۸۵)
۔ سیدناعمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب ِ قدر کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے، تم اس کو جانتے ہی ہو، تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کیا کرو، تمہارا کیا خیال ہے کہ یہ کونسی طاق رات ہوگی؟
Musnad Ahmad, Hadith(4028)