۔ (۴۰۴۰) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : (( کَمْ مَضٰی مِنَ الشَّہْرِ؟)) قَالَ: قُلْنَا: مَضَتْ ثِنْتَانِ وِعِشْرُوْنَ وَبَقِیَ ثَمَانٍ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا، بَلْ مَضَتْ مِنْہُ ثِنْتَانِ وَعِشْرُوْنَ وَبَقِیَ سَبْعٌ، اُطْلُبُوہَا الَّلیْلَۃَ، قَالَ: یَعْلٰی فِی حَدِیْثِہِ: اَلشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۷۴۱۷)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس مہینہ کے کتنے دن گزر چکے ہیں؟ ہم نے کہا: بائیس دن گزر چکے ہیں اور آٹھ باقی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، نہیں، بلکہ بائیس گزر چکے ہیں اور سات باقی ہیں، اس رات کو شب ِقدر کو تلاش کرو، مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4040)