۔ (۴۰۵۲) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ حَجَّ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: مَنْ أَمَّ ہٰذَا الْبَیْتَ) فَلَمْ یَرْفُثْ، وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَہَیْئَتِہٖیَوْمَ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۱۴)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے حج کے لیے اس گھر کا قصد کیا اور اس دوران نہ فحش کلامی کی اور نہ کوئی گناہ کیا تو وہ اس دن کی طرح یوں (معصوم) واپس لوٹے گا، جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4052)