۔ (۴۰۷)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ؓ أَنَّ خَوْلَۃَ بِنْتَ یَسَارٍؓ أَتَتِ النَّبِیَّ فِیْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ فقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لَیْسَ لِیْ الِاَّ ثَوْبٌ
وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِیْضُ فِیْہِ، قَالَ: ((فَاِذَا طَہُرْتِ فَاغْسِلِیْ مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ صَلِّیْ فِیْہِ۔)) قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنْ لَمْ یَخْرُجْ أَثَرُہُ؟ قَالَ: ((یَکْفِیْکِ الْمَائُ وَلَا یَضُّرُکِ أَثَرُہُ۔)) (مسند أحمد: ۸۷۵۲)
سیدنا ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ سیدہ خولہ بنت یسار ؓحج یا عمرہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے اور مجھے اسی میں حیض بھی آ جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو پاک ہو جائے تو خون والی جگہ دھو لے اور اسی میں نماز پڑھ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر اس کااثر ختم نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے پانی کافی ہے اور اس کا (باقی رہ جانے والا) نشان تجھے نقصان نہیں دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(407)