۔ (۴۰۶۵) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: خَطَبنَاَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ کُتِبَ عَلَیْکُمْ الْحَجُّ۔)) قَالَ: فَقَامَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ: فِیْ کُلِّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((لَوْ قُلْتُہَا لَوَجَبَتْ، وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَعْمَلُوْا بِہَا أَوْ لَمْ تَسْتَطِیْعُوْا أَنْ تَعْمَلُوْا بِہَا، فَمَنْ زَادَ،فَہُوَ تَطَوُّعٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا: لوگو! تم پر حج فرض کر دیا گیا ہے۔ سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ اٹھے اور انہوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! کیا حج ہر سال فرض ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں ہاں کہہ دیتاتویہ ہر سال ہی واجب ہوجاتا اور اگر حج ہر سال فرض کر دیا گیا تو تم اس پر عمل نہیں کرو گے، یا اس پر عمل کرنے کی تم میں طاقت ہی نہیں ہو گی، ہاں جو آدمی ایک سے زائد مرتبہ حج کرے گا تو یہ نفلی عبادت ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4065)