۔ (۴۰۶۷) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْفَضْلِ، اَوْ أَحَدِہِمَا عَنِ الْآخَرِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ
فَلْیَتَعَجَّلْ، فَإِنَّہُ قَدْ یَمْرَضُ الْمَرِیْضُ وَتَضِلُّ الضَّالَّۃُ وَتَعْرِضُ الْحَاجَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا فضل رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیںیا (راوی کو شک ہے) ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے روایت کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی حج کرنا چاہتا ہو وہ جلدی کرے،کیونکہ وہ بیمار ہو سکتا ہے ، سواری گم ہو سکتی ہے یا کوئی اور مجبوری پیش آ سکتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4067)