۔ (۴۰۶۹) عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِنِسَائِہِ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ: ((ہٰذِہِ الْحَجَّۃُ ثُمَّ، (وَفِیْ لَفْظٍ: إِنَّمَا ہٰذِہِ الْحَجَّۃُ، ثُمَّ الْزَمْنَ) ظُہُوْرَ الْحُصْرِ۔)) قَالَ: فَکُنَّ کُلُّہُنَّ یَحْجُجْنَ إِلَّا زَیْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَۃَ بِنْتَ زَمْعَۃَ رضی اللہ عنہما ، وَکَانَتَا تَقُوْلَانِ: وَاللّٰہِ! لَا تُحَرِّکُنَّا دَابَّۃٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذٰلِکَ مِنَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وَفِیْ لَفْظٍ) بَعْدَ قَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((ہٰذِہِ ثُمَّ ظُہُوْرَ الْحُصْرِ۔)) (مسند احمد: ۹۷۶۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع والے سال اپنی بیویوں سے فرمایا: یہ تمہارا حج ہو گیا ہے، آئندہ تم (اپنے گھروں میں ہی)اپنی چٹائیوں پر بیٹھ جانا۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ساری امہات المومنین حج کے لئے جایا کرتی تھیں ،ماسوائے سیدہ زینب بنت جحش اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہما کے، یہ کہا کرتی تھیں: اللہ کی قسم! ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد یہ حج ہے‘ پھر (گھروں میں) اپنی چٹائیوں پر بیٹھ جانا ہے۔ کے بعد (حج کے لئے) سواری پر سوار نہیں ہوں گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4069)