۔ (۴۰۷۴) عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ أَوْ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَل َالنَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِیْ أَدْرَکَہُ الإِسْلَامُ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیْرٌ لَا یَثْبُتُ عَلَی رَاحِلَتِہِ أَفَأَحُجُّ عَنْہُ؟ قَالَ: ((أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلَیہِ دَیْنٌ فَقَضَیْتَہُ عَنْہُ أَکَانَ یُجْزِیْہِ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاحْجُجْ عَنْ أَبِیْکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ یا سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! میرا والد مسلمان ہے، لیکن اب وہ اس قدر عمر رسیدہ ہو چکا ہے کہ سواری پر بھی بیٹھ نہیں سکتا، تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتاہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے اگر اس کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اس کی طرف سے ادا کرتے، تو کیا اس کی طرف سے ادا ہو جاتا؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4074)