۔ (۴۰۷۸) عَنْ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: أِنَّ أُمِّی قَدْ مَاتَتْ وَلَمْ یَحُجَّ فَیُجْزِئُھَا أَنْ أَحُجَّ عَنْھَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) قَالَتْ: فَإِنَّ أُمِّی کَانَ عَلَیْہَا صَوْمُ شَہْرٍ فَیُجْزِئُہَا أَنْ أَصُوْمَ عَنْہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۴۴)
۔ سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میری والدہ حج کئے بغیر فوت ہو گئی ہے، تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ اس عورت نے مزید پوچھا: میری والدہ کے ذمہ ایک ماہ کے روزے بھی تھے ،تو کیا میں اس کی طرف سے روزے رکھ سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4078)