۔ (۴۰۸۳) عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أُمِّ مَعْقِلٍ عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ الْأَسَدِیَّۃِ قَالَ: أَرَادَتْ أُمِّیَ الْحَجَّ وَکَانَ جَمَلُہَا أَعْجَفَ، فَذکَرَتْ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَقَالَ: ((اِعْتَمِرِیْ فِیْ رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَۃً فِی رَمَضَانَ کَحَجَّۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۴۷)
۔ معقل کہتے ہیں: میری ماں سیدنا ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا نے حج کا ارادہ کیا، لیکن ان کا اونٹ لاغر تھا، جب انہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس چیز کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کر لینا، کیونکہ ماہِ رمضان میں ادا کیا گیا عمرہ ، حج کی مانند ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4083)