۔ (۴۰۸۷)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلٰی أُمِّ مَعْقِلٍ الأَسَدِیَّۃِیَسْأَلُہَا عَنْ ہٰذَا الْحَدَیْثِ فَحَدَّثَتْہُ أَنَّ زَوْجَہَا جَعَلَ بَکْرًا لَہَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَأَنَّہَا أَرَادَتِ الْعُمْرَۃَ، فَسَأَلَتْ زَوْجَہَا الْبَکْرَ فَأَبٰی، فَأَتَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَتْ ذَالِکَ لَہُ فَاَمَرَہُ أَنْ
یُعْطِیَہَا، وَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ مِنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَقَالَ: عُمْرَۃٌ فِیْ رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّۃً أَوْ تُجْزِیئُ حَجَّۃً، وَقَالَ حَجَّاجٌ تَعْدِلُ بِحَجَّۃٍ أَوْتُجْزِیئُ بِحَجَّۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۲۹)
۔ (تیسری سند) ابوبکر بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ مروان نے سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث پوچھنے کے لیے پیغام بھیجا، انھوں نے یہ حدیثیوں بیان کی: میرے شوہر نے میرا ایک اونٹ اللہ کی راہ میں وقف کر دیا ، جب میں نے عمرہ کرنے کا ارادہ کیا تو اپنے شوہر سے اونٹ طلب کیا ، لیکن اس نے مجھے اونٹ دینے سے انکار کر دیا،میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور یہ ساری بات بتائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے شوہر کو حکم دیا کہ وہ مجھے میرا اونٹ دے دے۔ پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: حج اور عمرہ بھی اللہ کی راہ میں سے ہیں۔ نیز فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہوتا ہے ۔ یایوں فرمایا کہ حج سے کفایت کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4087)