۔ (۴۰۹۰)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا بِفَارِسَ وَعَلَیْنَا اَمِیْرٌ،یُقَالُ لَہُ زُہَیْرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِی رَجُلٌ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَّارٍ أَوْ فَوْقَ بَیْتٍ لَیْسَ حَوْلَہُ شَیْئٌیَرُدُّ رِجْلَہُ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ الذِّمَّۃُ، وَمَنْ رَکِبَ الْبَحْرَ بَعْدَ مَا یَرْتَجُّ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ الذِّمَّۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۲۹)
۔ (دوسری سند) ابو عمران جونی کہتے ہیں: ہم فارس کے علاقے میں تھے ، زہیر بن عبد اللہ نامی ایک شخص ہمارا امیر تھا، اس نے کہاکہ ایک آدمی نے اسے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایسی چھت کے پردے کے اوپر یا چھت پر رات گزارے، جس پر کوئی ایسا پردہ یا رکاوٹ نہ ہو جو اس کی ٹانگ کو روک سکے تو اللہ تعالی کی حفاظت اس سے اٹھ جاتی ہے، اسی طرح سمندر کے متلاطم ہونے کے بعد اس کا سفر کرے تو اس سے بھی اللہ تعالی کی حفاظت اٹھ جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4090)