۔ (۴۰۹۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا تُسَافِرُ امْرَأَۃٌ إِلَّا وَمَعَہَا ذُوْمَحْرَمٍ، وَجَائَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّی اُکْتُتِبْتُ فِی غَزْوَۃِ کَذَا وَکَذَا وَامْرَأَتِیْ حَاجَّۃٌ، قَالَ: ((فَارْجِعْ فَحُجَّ مَعَہَا۔)) (مسند احمد: ۳۲۳۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی خاتون محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: فلاں غزوے میں میرا نام لکھا گیاہے ،جبکہ میری اہلیہ حج کے لئے جانا چاہتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو لوٹ جا اور اس کے ساتھ حج کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(4091)