۔ (۴۰۹۷)عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ اسْتَأْذَنَہُ فِیْ الْعُمْرَۃِ، فَأَذِنَ لَہُ، فَقَالَ: ((یَا أَخِیْ! لَا تَنْسَنَا مِنْ دُعَائِکَ۔)) وَقَالَ بَعْدُ فِیْ الْمَدِیْنَۃِ: ((أَشْرِکْنَا فِْی دُعَائِکَ۔)) فَقَالَ عُمَرُ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِہَا مَا طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ لِقَوْلِہٖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یاَأَخِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵)
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت دی اوریہ بھی فرمایا: میرے بھائی! ہمیں اپنی دعائوں میں بھلا نہ دینا۔ راویٔ حدیث شعبہ نے بعد میں مدینہ میں حدیث بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے تھے: ہمیں اپنی دعاؤںمیں شامل کیے رکھنا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو مجھے اپنا بھائی کہا تھا، یہ چیز مجھے اتنی پسند آئی کہ میں اس کے مقابلے میں پوری دنیا کو ترجیح نہیں دیتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4097)