۔ (۴۱۱۰) عَنْ أَبِیْ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی زَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غَزَا تِسْعَ
عَشْرَۃَ، وَأَنَّہُ حَجَّ بَعْدَ مَا ہَاجَرَ حَجَّۃً وَاحِدَۃً، حَجَّۃَ الْوَدَاعِ، قَالَ أَبُوْ إِسْحَاقَ: وَبِمَکَّۃَ أُخْرٰی۔ (مسند احمد: ۱۹۵۱۳)
۔ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس غزوے کیے اور ہجرت کے بعد صرف ایک حج کیا، جو کہ حجۃ الوداع تھا۔ ابو اسحاق نے کہا: ایک حج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (قبل از ہجرت) مکہ میں کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4110)