۔ (۴۱۱۷) عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَا: قَلَّدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْہَدْیَ وَأَشْعَرَہُ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ وَأَحْرَمَ مِنْہَا بِالْعُمْرَۃِ، وَحَلَقَ بِالْحُدَیْبِیَّۃِ فِی عُمْرَتِہِ، وَأَمَرَ أَصْحَابَہُ بِذَالِکَ، وَنَحَرَ بِالْحُدَیْبِیَۃِ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ وَأَمَرَ أَصْحَابَہُ بِذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۲۸)
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا مروان بن حکم رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہَدی کے جانوروں کو قلادے ڈالے، ذوالحلیفہ کے مقام پر ان کے پہلوئوں پر علامتی چیرا دیا اور وہاں سے عمرے کا احرام باندھ کر روانہ ہوئے، لیکن حدیبیہ کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرمنڈوا دیا اور اپنے صحابہ کو بھییہی کچھ کرنے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر منڈوانے سے پہلے ہدی کو نحر کیا تھا اور صحابہ کو بھییہی حکم دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4117)