۔ (۴۱۳۲) قَالَ: (وَقَالَ: نَافِعٌ) إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَنْزِلُ تَحْتَ سَرْحَۃٍ ضَخْمَۃٍ دُوْنَ الرُّوَیْثَۃِ عَنْ یَمِیْنِ الطَّرِیْقِ فِیْ مَکَانٍ بَطْحٍ سَہْلٍ حَیْثُیُفْضٰی مِنَ الْأَکَمَۃِ دُوْنَ بَرِیْدِ الرُّوَیْثَۃِ بِمِیْلَیْنِ، وَقَدِ انْکَسَرَ أَعْلاَہَا وَہِیَ قَائِمَۃٌ عَلٰی سَاقٍ۔ (مسند احمد: ۵۵۹۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راستہ کی دائیں جانب رویثہ سے دو میل ہٹ کر کنکروں والی کشادہ اور نرم وادییا میدان میں اس بڑ ے درخت کے نیچے تشریف رکھا کرتے تھے، جس کا اوپر کا حصہ ٹوٹ گیا ہے اور اب صرف تنا باقی رہ گیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4132)