۔ (۴۱۳۳) (وَقَالَ نَافِعٌ) إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی مِنْ وَرَائِ الْعَرْجِ، وَأَنْتَ ذَاہِبٌ عَلٰی رَأْسِ خَمْسَۃِ أَمْیَالٍ مِنَ الْعَرْجِ فِیْ مَسْجِدٍ إِلٰی ہَضْبَۃٍ، عِنْدَ ذَالِکَ الْمَسْجِدِ قَبْرَانِ أَوْ ثَلَاثَۃٌ، عَلَی الْقُبُوْرِ رَضْمٌ مِنْ حِجَارَۃٍ عَلَییَمِیْنِ الطَّرِیْقِ عِنْدَ سَلِمَاتِ الطَّرِیْقِ، بَیْنَ أُوْلٰئِکَ السَّلِمَاتِ کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ یَرُوْحُ مِنَ الْعَرْجِ بَعْدَ أَنْ تَمِیْلَ الشَّمْسُ بِالْہَاجِرَۃِ، فَیُصَلِّی الظُّہْرَ فِی ذَالِکَ الْمَسْجِد۔ (مسند احمد: ۵۵۹۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرج سے آگے نماز پڑھی تھی، اس کی تفصیلیہ ہے کہ جب تم عرج سے پانچ میل چلوتو ٹیلہ والی مسجد آئے گی، اس مسجد کے پاس دو تین قبریں بھی ہیں، ان قبروں پر بڑے بڑے پتھر پڑے ہیں، وہاں راستہ کی دائیں جانب کچھ چٹانیںہیں، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ ان چٹانوں کے بیچ میں سے عرج سے سورج ڈھلنے کے بعد روانہ ہوتے تھے، اور اس مسجد کی جگہ پر نمازِ ظہر ادا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4133)