۔ (۴۱۳۵) (وَقَالَ نَافِعٌ) إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَنْزِلُ بِذِی طُوًی،یَبِیْتُ بِہِ حَتّٰییُصَلِّیَ صَلَاۃَ الصُّبْحِ حِیْنَ قَدِمَ إِلٰی مَکَّۃَ، وَمُصَلّٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَالِکَ عَلَی أَکَمَۃٍ غَلِیْظَۃٍ لَیْسَ فِیْ الْمَسْجِدِ الَّذِیْ بُنِیَ ثَمَّ وَلٰکِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَالِکَ عَلَی أَکَمَۃٍ خَشِنَۃٍ غَلِیْظَۃٍ۔ (مسند احمد: ۵۶۰۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو ذی طوی میں رات بسر کرتے اور وہیں نمازِ فجر ادا کرتے، جس مقام پراس وقت مسجد تعمیر کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہاں نہیں، بلکہ اس سے ذرا ہٹ کر نیچے کی طرف پکے ٹیلہ پر نماز ادا کی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4135)