۔ (۴۱۳۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِأَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ ذَا الْحُلَیْفَۃِ وَلِأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃَ، وَلِأَہْلِ الْیَمَنِیَلَمْلَمَ وَلِأَھْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَقَالَ: ((وَہُنَّ وَقْتٌ لِاَہْلِہِنَّ، وَلِمَنْ مَرَّ بِہِنَّ مِنْ غَیْرِ أَہْلِہِنَّ، یُرِیْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ، فَمَنْ کَانَ مَنْزِلُہُ مِنْ وَرَائِ الْمِیْقَاتِ، فَإِہْلَالُہُ مِنْ حَیْثُیُنْشِیئُ وَکَذٰلِکَ، حَتّٰی أَہْلُ مَکَّۃَ إِہْلَالُہُمْ مِنْ حَیْثُیُنْشِئُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لئے حجفہ، اہل یمن کے لئے یلملم اور اہل نجد کے لئے قرن المنازل کو بطورِ میقات مقرر کیا اور فرمایا: یہ مواقیت ان مقامات کے لوگوں کے لئے ہیں اور ان لوگوں کے لئے ہیںجو ان مواقیت سے گزر کر حج یا عمرہ کے لئے آئیں اور جس آدمی کی قیام گاہ ان حدود کے اندرہے، وہ جہاں سے روانہ ہو گا وہی اس کا میقات ہو گا، یہاں تک کہ مکہ والے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4138)