۔ (۴۱۴۲) عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرْنِی أَبُوْالزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ یُسْأَلُ عَنِ الْمُہَلِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ ثُمَّ انْتَہٰی، أُرَاہُ یُرِیْدُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مُہَلُّ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ
مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ وَالطَّرِیْقُ الْأُخْرٰی الْجُحْفَۃُ، وَمُہَلُّ أَہْلِ الْعِرَاقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ،وَمُہَلُّ أَہْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ وَمُہَلُّ أَہْلِ الْیَمَنِ مِنْ یَلَمْلَمَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۲۶)
۔ ابوزبیر کہتے ہیں:سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ان مقامات کے بارے میں پوچھا گیا، جہاں سے تلبیہ کہا جاتا ہے، انھوںنے کہا: میں نے سنا ہے، پھر وہ خاموش ہو گئے، میرا خیال ہے کہ ان کی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اہل مدینہ کا میقات ایک راستے سے ذوالحلیفہ ہے اور دوسرے سے حجفہ،اہل عراق کا میقات ذات عرق، اہل نجد کا قرن المنازل اور اہل یمن کا میقاتیلملم ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4142)