۔ (۴۱۷۴) عَنْ سَالِمِ (بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْاِشْتِرَاطَ فِیْ الْحَجِّ وَیَقُوْلُ: أَمَا حَسْبُکُمْ بسُنَّۃِ نَبِیِّکُمْ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ لَمْ یَشْتَرِطْ۔ (مسند احمد: ۴۸۸۱)
۔ سالم بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ حج میں شرط لگانے کو پسند نہیں کرتے تھے اوروہ کہا کرتے تھے: کیا تمہارے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کافی نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی شرط نہیں لگائی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4174)