۔ (۴۱۸)۔ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْمُحَبِّقِؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ بِبَیْتٍ بِفِنَائِہِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ فَاسْتَسْقٰی فَقِیْلَ اِنَّہَا مَیْتَۃٌ فَقَالَ: ((ذَکَاۃُ الْأَدِیْمِ دِبَاغُہُ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((دِبَاغُہَا طَہُوْرُہَا أَوْ ذَکَاتُہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۰۰۳)
سیدنا سلمہ بن محبقؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھر کے پاس سے گزرے، اس گھر کے صحن میں لٹکاہوا ایک مشکیزہ تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا، لیکن کہا گیا کہ یہ تو مردار کا چمڑا ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چمڑے کو پاک کرنا اس کو رنگنا ہے۔ ایک روایت میں ہے: اس کو رنگنا اس کو پاک کرنا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(418)