۔ (۴۱۷۶) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِعَلِیٍّ رضی اللہ عنہ : ((بِمَ أَہْلَلْتَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اَللّٰہُمَّ إِنِّی أُہِلُّ بِمَا أَہَلَّ بِہِ رَسُوْلُکَ، قَالَ: ((وَمَعِی الْہَدْیُ۔)) قَالَ: ((فَلَا تَحِلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۹۳)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تم نے تلبیہ کس طرح پڑھا تھا؟ انہوں نے کہا: میں نے کہا تھا: اے اللہ! میں وہی احرام باندھ رہا ہوں، جو تیرے رسول نے باندھا ہے۔ پھر انھوں نے کہا: میرے پاس ہَدِی کا جانور بھی ہے، آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم حلال نہیں ہو سکتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4176)