۔ (۴۱۷۷) عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ قَالَ: أَخْبَرَنِی أَبِی قَالَ: أَخْبَرَتَنِیْ عَائِشَۃُ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُوَافِیْنَ لِہِلَالِ ذِی الْحِجَّۃِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُہِلَّ بِعُمْرَۃٍ فَلْیُہِلَّ،وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُہِلَّ بِحَجَّۃٍ فَلْیُہِلَّ فَلَوْلَا أَنِّی أَہْدَیْتُ لَاَہَلَلْتُ بِعُمْرَۃٍ۔)) قَالَتْ: فَمِنْہُمْ مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ وَمِنْہُمْ مِنْ أَہَلَّ بِحَجَّۃٍ، وَکُنْتُ مِمَّنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ، فَحِضْتُ قَبْلَ أَنْ أَدْخُلَ مَکَّۃَ فَأَدْرَکَنِییَوْمُ عَرَفَۃَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَکَوْتُ ذَالِکَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((دَعِیْ عُمْرَ تَکِ وَانْقُضِیَ رَأْسَکِ وَامْتَشِطِی وَأَہِلِّیْ بِالْحَجِّ۔)) فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا کَانَتْ لَیْلَۃُ الْحَصْبَۃِ، أَرْسَلَ مَعِی عَبْدَ الرَّحْمٰنِ إِلَی التَّنْعِیْمِ، فَأَرْدَفَہَا فَأَہَلَّتْ بِعُمْرَۃٍ مَکَانَ عُمْرَتِہَا، فَقَضَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ حَجَّہَا وَعُمْرَتَہَا وَلَمْ یَکُنْ فِیْ شَیْئٍ مِنْ ذَالِکَ ہَدْیٌ وَلَا صَوْمٌ، وَلَا صَدَقَۃٌ۔ (مسند احمد: ۲۶۱۰۵)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ذوالحجہ کا چاند طلوع ہونے والا تھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں حج کے لئے روانہ ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی عمرہ کرنا چاہتا ہو، وہ عمرہ کا احرام باندھ لے اور جو آدمی حج کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ حج کا احرام باندھ لے، رہا مسئلہ میرا تو اگر میں قربانی کا جانور ہمراہ نہ لایا ہوتا تو میں بھی صرف عمرہ کا احرام باندھتا۔ سیدہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: چنانچہ بعض صحابہ نے عمرے کا اور بعض نے حج کا احرام باندھا،میں نے بھی عمرے کا احرام باندھا تھا، لیکن ہوا یوں کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے پہلے مجھے حیض آ گیا اور اسی حالت میں عرفہ کا دن آنے والا ہو گیا، میں نے اس بات کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکوہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم عمرے کو چھوڑ دو، اپنا سر کھول کر کنگھی کرو اورحج کا احرام باندھ لو۔ چنانچہ میں نے اسی طرح کیا،جب وادیٔ محصب والی رات تھی، توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے بھائی عبد الرحمن کو میرے ہمراہ تنعیم کی طرف بھیجا، انہوں نے مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیا، میں نے عمرے کا احرام باندھا، یہ عمرہ دراصل پہلے والے عمرے کے عوض میں تھا، اس طرح اللہ تعالی نے میرا حج اور عمرہ دونوں کرا دیئے، جبکہ اس صورت میںنہ تو ہدی تھی، نہ روزہ اور نہ صدقہ۔
Musnad Ahmad, Hadith(4177)