۔ (۴۱۸۸) عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ عَنِ الْہِرْمَاسِ بْنِ زِیَادٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنْتُ رِدْفَ أَبِیْ فَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی بَعِیْرٍ وَہُوَ یَقُوْلُ: ((لَبَّیْکَ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ مَعًا۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۶۷)
۔ ہر ماس بن زیاد کہتے ہیں: میں اپنے والد کے پیچھے سواری پر بیٹھا تھا، میں نے اس حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹ پر سوار تھے اور یوں تلبیہ پکار رہے تھے: لَبَّیْکَ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ مَعًا۔ ( میں حج اور عمرہ دونوں کے لئے حاضر ہوں)۔
Musnad Ahmad, Hadith(4188)