Blog
Books



۔ (۴۱۸۹) عَنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِیْ وَائِلٍ أَنَّ الصُّبَیَّ بْنَ مَعْبَدٍ کَانَ نَصْرَانِیًّا تَغْلِبِیًّا أَعْرَابِیًّا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: أَنَّ رَجُلًا کَانَ نَصْرَانِیًّایُقَالَ لَہُ الصُّبَیُّ بْنُ مَعْبَدٍ) فَأَسْلَمَ فَسَأَلَ: أَیُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقِیْلَ لَہُ: الْجِہَادُ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ، فَأَرَادَ أَنْ یُجَاہِدَ، فَقِیْلَ لَہُ: حَجَجْتَ؟ فَقَالَ: لَا، فَقِیْلَ: حُجَّ وَاعْتَمِرْ ثُمَّ جَاہِدْ، فَانْطَلَقَ حَتّٰی إِذَا کَانَ بِالْحَوَابِطِ، أَہَلَّ بِہِمَا جَمِیْعًا، فَرَآہُ زَیْدُ بْنُ صُوْحَانَ وَسَلْمَانُ بْنُ رَبِیْعَۃَ فَقَالَا: لَہُوَ أَضَلُّ مِنْ جَمَلِہِ أَوْ مَا ہُوَ بِأَہْدٰی مِنْ نَاقَتِہِ، فَانْطَلَقَ إِلٰی عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَأَخْبَرَہُ بِقَوْلِہِمَا فَقَالَ: ہُدِیْتَ لِسُنَّۃِ نَبِیِّکَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ الْحَکَمُ: فَقُلْتُ لِأَبِی وَائِلٍ: حَدَّثَکَ الصُّبَیُّ؟ فَقَالَ: نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۸۳)
۔ سیدنا ابو وائل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: صبی بن معبد بنو تغلب کا ایک بدّو آدمی تھا، وہ مذہباً عیسائی تھا، پھر اس نے اسلام قبول کر لیا، اس کے بعد اس نے پوچھا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ اسے بتلایا گیا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، جب اس نے جہاد کا ارادہ کیا تو اس سے پوچھا گیا: کیا تم نے حج کیا ہے؟ اس نے بتلایا: جی نہیں۔ اس سے کہا گیا: تم پہلے حج اور عمرہ کر لو، پھر جہاد کرنا، پس وہ اس مقصد کے لیے روانہ ہوگیا اور جب وہ حوابط مقام پر پہنچا تو اس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا،،زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ نے اسے اس طرح دیکھ کر کہا: یہ تو اپنے اونٹ سے بھی زیادہ گمراہ ہے، یایہ تو اپنی اونٹنی سے زیادہ ہدایت والا نہیں،یہ سن کر وہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان دونوں کی بات کا ان سے ذکر کیا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تمہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق ملی ہے۔حکم کہتے ہیں: میں نے ابووائل سے پوچھا: کیا صبی نے تم کو یہ حدیث بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4189)
Background
Arabic

Urdu

English