۔ (۴۱۹۷) عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِنَّمَا قَرَنَ خَشْیَۃَ أَنْ یُصَدَّ عَنِ الْبَیْتِ، وَقَالَ: ((إِنْ لَمْ یَکُنْ حَجَّۃً فَعُمْرَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۷۰۱۱)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ایک احرام میں اس اندیشہ کی وجہ سے جمع کیا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو بیت اللہ تک جانے سے روک دیا جائے، پھر انھوں نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ خیال تھا کہ اگر حج نہ ہو سکا تو عمرہ تو کر لیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4197)