۔ (۴۲۰۰)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی مَاتَ وَأَبُوْ بَکْرٍ حَتّٰی مَاتَ، وَعُمَرُ حَتّٰی مَاتَ، وَعُثْمَانُ حَتّٰی مَاتَ وَکَانَ أَوَّلَ مَنْ نَہٰی عَنْہَا مُعَاوِیَۃُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَعَجِبْتُ مِنْہُ، وَقَدْ حَدَّثَنِی أَنَّہُ قَصَّرَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِوَسَلَّمَبِمِشْقَصٍ۔ (مسنداحمد: ۲۶۶۴)
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، سیدنا ابوبکر نے، سیدنا عمر نے اور سیدنا عثمان نے دنیا سے رخصت ہونے تک تمتع کی اجازت دیئے رکھی۔سب سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے ان کے حج تمتع سے منع کرنے پر تعجب ہوا، کیونکہ انہوں نے خود مجھے بیان کیا تھا کہ انہوں نے تیر کے چوڑے پھل کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال تراشے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4200)