۔ (۴۲۰۹) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ: اِجْتَمَعَ عَلِیٌّ وَعُثْمَانُ رضی اللہ عنہما بِعُسْفَانَ فَکَانَ عُثْمَانُ رضی اللہ عنہ یَنْہٰی عَنِ الْمُتْعَۃِ وَالْعُمْرَۃِ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ رضی اللہ عنہ : تُرِیْدُ إِلٰی أَمْرٍ فَعَلَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَنْہٰی عَنْہَا، فَقَالَ عُثْمَانُ رضی اللہ عنہ : دَعْنَا مِنْکَ۔ (مسند احمد: ۱۱۴۶)
۔ سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وادیٔ عسفان میںاکٹھے ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حج تمتع اور عمرہ سے منع کرتے تھے، لیکن سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ اس عمل سے روکنا چاہتے ہیں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کیا تھا، لیکن انھوں نے آگے سے کہا: آپ اپنی باتوں سے ہمیں معاف ہی رکھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4209)