۔ (۴۲۱۲) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَرِیْکٍ العَامِرِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عُمَرَ وَعَبْدَاللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَاللّٰہِ بْنَ الزُّبَیْرِ سُئِلُوْا عَنِ الْعُمْرَۃِ قَبْلَ الْحَجِّ فِی الْمُتْعَۃِ، فَقَالُوْا: نَعَمْ سُنَّۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَقَدَّمُ فَتَطُوْفُ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ثُمَّ تَحِلُّ، وَإِنْ کَانَ ذَالِکَ قَبْلَ یَوْمِ عَرَفَۃَ بِیَوْمٍ، ثُمَّ تُہِلُّ بِالْحَجِّ فَتَکُوْنُ قَدْ جَمَعْتَ عُمْرَۃً وَحَجَّۃً أَوْ جَمَعَ اللّٰہُ لَکَ عُمْرَۃً وَحَجَّۃً۔ (مسند احمد: ۶۲۴۰)
۔ عبد اللہ بن شریک عامری کہتے ہیں: میں نے سنا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن زبیر سے حج سے قبل عمرہ کر لینے کے متعلق پوچھا گیا تو ان سب نے کہا: جی ہاں، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے، جب تو مکہ مکرمہ پہنچے تو بیت اللہ کا طواف اور صفاو مروہ کی سعی کرکے حلال ہو جا (اس طرح یہ عمرہ ہو جائے گا)، خواہ یہ عمل عرفہ سے ایک دن پہلے ہو، اس کے بعد تم حج کا احرام باندھ لو، اس طرح اللہ تعالیٰ تمہیں حج اور عمرہ دونوں کو ادا کرنے کا موقع دے دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4212)