۔ (۴۲۲)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ (زَوْجِِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم): أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ بِشَاۃٍ لِمَوْلَاۃٍ لِمَیْمُوْنَۃَ مَیْتَۃٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُہَا۔)) قَالَ سُفْیَانُ: ہٰذِہِ الْکَلِمَۃُ لَمْ أَسْمَعْہَا اِلَّا مِنَ الزُّہْرِیِّ ((حَرُمَ أَکْلُہَا۔)) قَالَ أَبِیْ: قَالَ سُفْیَانُ مَرَّتَیْنِ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ۔ (مسند أحمد: ۳۰۱۶)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ ان کی لونڈی کی مردار بکری کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صرف اس کا کھانا حرام ہے۔ امام سفیان نے کہا: میں نے صرف اس کا کھانا حرام ہے۔ کے الفاظ صرف امام زہری سے سنے ہیں۔ میرے باپ (امام احمد) نے کہا: سفیان نے دو مرتبہ میمونہ کے واسطہ سے حدیث بیان کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(422)