۔ (۴۲۱۸) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ نَافِعٍ خَرَجَ ابْنُ عُمَرَ یُرَیْدُ الْعُمْرَۃَ فَأَخْبَرُوْہُ أَنَّ بِمَکَّۃَ أَمَرًا، فَقَالَ: أُہِلُّ بِالْعُمْرَۃِ فَإِنْ حُبِسْتُ صَنَعْتُ کَمَا صَنَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَہَلَّ بِالْعُمْرَۃِ، فَلَمَّا سَارَ قَلِیْلًا وَہُوَ بِالْبَیْدَائِ قَالَ: مَا سَبِیْلُ الْعُمْرَۃِ إِلَّا سَبِیْلُ الْحَجِّ اُوْجِبُ حَجًّا أَوْ قَالَ: اُشْہِدُکُمْ أَنِّیْ قَدْ أَوْجَبْتُ حَجًّا، فَإِنَّ سَبِیْلَ الْحَجِّ سَبِیْلُ الْعُمْرَۃِ، فَقَدِمَ مَکَّۃَ فَطَافَ بِالْبَیْتِ سَبْعًا وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ سَبْعًا، وَقَالَ: ہٰکَذَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِوَسَلَّمَفَعَلَ،أَتٰی قُدَیْدًا فَاشْتَرَی ہَدْیًا فَسَاقَہُ۔ (مسند احمد: ۴۵۹۵)
۔ (دوسری سند) نافع کہتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ عمرہ کے ارادہ سے روانہ ہوئے، جب انہیں بتایا گیا کہ اس دفعہ مکہ میں لڑائی کا خطرہ ہے تو انہوں نے کہا: میں عمرے کا احرام باندھ لیتا ہوں، اگر مجھے آگے جانے سے روک دیا گیا تو میں اسی طرح کروں گا، جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھ لیا اور ذوالحلیفہ سے تھوڑا آگے جا کر جب بیداء کے ٹیلہ پر پہنچے تو کہنے لگے: حج اور عمرہ کے احکام تو ایک جیسے ہیں، لہٰذا میں حج کا ارادہ کرتاہوں، یایوں کہا: میں تم لوگوں کو گواہ بناتا ہوں کہ میں حج کا ارادہ کرتا ہوں، کیونکہ حج اور عمرہ کے احکام و مسائل ایک جیسے ہیں، پس جب وہ مکہ پہنچے تو بیت اللہ کے گرد سات چکر اور صفا مروہ کی سعی کے بھی سات چکر لگائے اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا تھا، اس سفر میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ قدید کے مقام سے قربانی کا جانور خرید کر اسے اپنے ساتھ مکہ مکرمہ لے گئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4218)