۔ (۴۲۳)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ بِشَاۃٍ مَیْتَۃٍ فَقَالَ: ((ہَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِاِہَابِہَا۔)) فقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہا مَیْتَۃٌ، فَقَالَ: ((اِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُہَا۔)) (مسند أحمد: ۲۳۶۹)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مردار بکری کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے چمڑے سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک یہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صرف اس کا کھانا حرام ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(423)