۔ (۴۲۲۶) عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یُحَدِّثُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُلَبِّیْ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ جَمِیْعًا، فَحَدَّثْتُ ابْنَ عُمَرَ بِذٰلِکَ فَقَالَ: لَبیّٰ بِالْحَجِّ وَحْدَہُ، فَلَقِیْتُأَنَسًا فَحَدَّثْتُہُ
بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّوْنَنَا إِلَّا صِبْیَانًا، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَبَّیْکَ عُمْرَۃً وَحَجًّا۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۸۳)
۔ بکر بن عبد اللہ مزنی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سناکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کا اکٹھا تلبیہ پکارا تھا، پھر جب میں نے یہ بات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتلائی تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو صرف حج کا تلبیہ پکارا تھا، بعد میں جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بات کا ذکر کیا، انھوں نے کہا: دراصل تم لوگ ہمیں صرف بچے ہی سمجھتے ہو، جب کہ حقیقتیہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خود اس طرح تلبیہ کہتے ہوئے سنا تھا: ((لَبَّیْکَ عُمْرَۃً وَحَجًّا))(میں حاضر ہوں عمرہ کے لیے اور حج کے لیے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(4226)