وَعَنْ عِكْرَاشِ بْنِ ذُؤَيْبٍ قَالَ: أُتِينَا بِجَفْنَةٍ كَثِيرَة من الثَّرِيدِ وَالْوَذْرِ فَخَبَطْتُ بِيَدِي فِي نَوَاحِيهَا وَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَيْنِ يَدَيْهِ فَقَبَضَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى عَلَى يَدِيَ الْيُمْنَى ثُمَّ قَالَ: «يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ مَوْضِعٍ وَاحِدٍ فَإِنَّهُ طَعَامٌ وَاحِدٌ» . ثُمَّ أَتَيْنَا بِطَبَقٍ فِيهِ أَلْوَانُ التَّمْرِ فَجَعَلْتُ آكُلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَجَالَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطبقِ فَقَالَ: «يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ حَيْثُ شِئْتَ فَإِنَّهُ غَيْرُ لَوْنٍ وَاحِدٍ» ثُمَّ أَتَيْنَا بِمَاءٍ فَغَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَمسح بَلل كَفَّيْهِ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ وَقَالَ: «يَا عِكْرَاشُ هَذَا الْوُضُوءُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
عکراش بن ذؤیب ؓ بیان کرتے ہیں ، ہمارے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں بہت سا ثرید اور بوٹیاں تھیں ، میں اس کے اطراف میں ہاتھ مار رہا تھا جبکہ رسول اللہ ﷺ اپنے سامنے سے تناول فرما رہے تھے ، آپ ﷺ نے اپنے بائیں ہاتھ سے میرا دایاں ہاتھ پکڑا ، پھر فرمایا :’’ عکراش ! ایک جگہ سے کھاؤ کیونکہ کھانا ایک ہی طرح کا ہے ۔‘‘ پھر ہمارے پاس ایک طباق لایا گیا جس میں مختلف قسم کی کھجوریں تھیں ، میں اپنے سامنے سے کھانے لگا جبکہ رسول اللہ ﷺ کا دست مبارک پورے طباق میں گھوم رہا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عکراش ! جہاں سے چاہو کھاؤ کیونکہ وہ ایک قسم کی نہیں ہیں ۔‘‘ پھر ہمارے پاس پانی لایا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ دھوئے اور اپنے ہاتھوں کی نمی اپنے چہرے ، بازوؤں اور سر پر مل لی ۔ اور فرمایا :’’ عکراش ! یہ آگ سے پکی ہوئی چیز کا وضو ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔