۔ (۴۲۴۰) ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ وَرِدْفُہُ أُسَامَۃُ، وَأَفَاضَ مِنْ جَمْعٍ، وَرِدْفُہُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَلَبّٰی حَتّٰی رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات سے روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سواری پر سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور جب مزدلفہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4240)