۔ (۴۲۴۱) عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: وَقَفْتُ مَعَ الْحُسَیْنِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُہُ یَقُوْلُ لَبَّیْکَ حَتّٰی رَمَی الْجَمْرَۃَ، فَقُلْتُ: یَا أَبَا عَبْدِاللّٰہِ! مَا ہٰذَا الْإِہْلَالُ؟ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِیْ
طَالِبٍ رضی اللہ عنہ یُہِلُّ حَتَّی انْتَہٰی إِلٰی الْجَمْرَۃِ وَحَدَّثَنِیْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَہْلَّ حَتَّی انْتَہٰی إِلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۱۳۳۴)
۔ عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ وقوف کیا اور میں نے سنا کہ وہ جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے، میں نے عرض کیا: ابو عبد اللہ! یہ تلبیہ کیسا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو سنا تھا کہ وہ جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے، نیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرۂ العقبہ تک تلبیہ پکارا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4241)