۔ (۴۲۴۲) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: أَفَضْتُ مَعَ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہما مِنَ الْمُزْدَلِفَۃِ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُہُ یُلَبِّیْ حَتّٰی رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ، فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعْہُ یُلَبِّیْ حَتّٰی رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ (مسند احمد: ۹۱۵)
۔ دوسری سند: عکرمہ کہتے ہیں: میں سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی معیت میں مزدلفہ سے آ رہا تھا، میں نے سنا کہ جمرۂ عقبہ کی رمی تک وہ تلبیہ پکارتے رہے، جب میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی معیت میں مزدلفہ سے چلاتھا، وہ جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے تھے، اورانہوں نے یہ بتلایا تھا کہ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مزدلفہ سے چلا تھا تو یہ دیکھا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی جمرۂ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پکارتے رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4242)