۔ (۴۲۴۴) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما أَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا یَلْبَسُ الْمُحَرِمُ أَوْ قَالَ: مَا
یَتْرُکُ الْمُحْرِمُ، فَقَالَ: ((لَا یَلْبَسُ الْقَمِیْصَ وَلَا السَّرَاوِیْلَ وَلَا الْعِمَامَۃَ وَلَا الْخُفَّیْنِ إِلَّا أَنْ لَا یَجِدَ نَعْلَیْنِ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْہُمَا، أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ وَلَا الْبُرْنُسَ، وَلَا شَیْئًا مِنَ الثِّیَابِ مَسَّہُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ۔)) (مسند احمد: ۴۴۸۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! محرم کس قسم کا لباس پہن سکتا ہے؟ یا اس نے کہا کہ محرم کس قسم کا لباس نہیں پہن سکتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ قمیص، شلوار، پگڑی اور موزے نہیں پہن سکتا، ہاں اگر اسے جوتے دستیاب نہ ہوں تو موزوں کو ٹخنوں سے نیچے تک (کاٹ کر) پہن سکتا ہے، اسی طرح کوٹ یا برانڈی نہیں پہن سکتا اور وہ کپڑے بھی نہیں پہن سکتا، جس کو ورس اور زعفران کی خوشبو لگی ہو ئی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4244)