۔ (۴۲۴۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ الْبُرْنُسَ وَلَا الْقَمِیْصَ وَلَا الْعِمَامَۃَ وَلَا السَّرَاوِیْلَ وَلَا الْخُفَّیْنِ إِلَّا أَنْ یَضْطَرَّ،یَقْطَعُہُ مِنْ عِنْدِ الْکَعْبَیْنِ، وَلَا یَلْبَسَ ثَوْبًا مَسَّہُ الْوَرْسُ، وَلَا الزَعْفَرَانُ إِلَّا أَنْ یَکُوْنَ غَسِیْلًا۔ (مسند احمد: ۵۰۰۳)
۔ (تیسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: محرم کوٹ یا برانڈی، قمیص، پگڑی، شلوار اور موزے نہیں پہن سکتا، اگر جوتے دستیاب نہ ہوں تو موزوں کو ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ کر استعمال کر سکتا ہے، نیز وہ کپڑا بھی نہیں پہن سکتا، جس کو ورس یا زعفران خوشبو لگی ہوئی ہو، الّا یہ کہ وہ دھو لیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4246)