۔ (۴۲۵۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: خَطَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَقَالَ: ((إِذَا لَمْ یَجِدِ الْمُحْرِمُ إِزَارًا فَلْیَلْبَسِ السَّرَاوِیْلَ، وَإِذَا لَمْ یَجِدِ النَّعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۴۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: جب محرم کو چادر دستیاب نہ ہو تو وہ شلوار پہن سکتا ہے اور اسی طرح جب جوتے دستیاب نہ ہوں تو وہ موزے پہن سکتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4251)