۔ (۴۲۸۲)عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ رضی اللہ عنہما عَنِ امْرَأَۃٍ أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا رَجُلٌ وَہُوَ خَارِجٌ مِنْ مَکَّۃَ، فَأَرَادَ أَنْ یَعْتَمِرَ أَوْ یَحُجَّ، فَقَالَ: لاَ تَتَزَوَّجْہَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ ، نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۵۹۵۸)
۔ عکرمہ بن خالد کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ، جبکہ وہ مکہ سے باہر تھے، سے پوچھا کہ ایک آدمی، ایک عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے، اب اس کا ارادہ یہ ہے کہ وہ عمرہ اور حج بھی کر لے (اور پھر احرام کی حالت میں شادی بھی کرے) سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم احرام کی حالت میں اس سے شادی نہیں کر سکتے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4282)