۔ (۴۲۸۳) عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّہُ کَانَ لَا یَرٰی بَأْسًا أَن یَتَزَوْجَ الرَّجُلُ وَہُوَ مُحْرِمٌ وَیَقُوْلُ إِنَّ نَبِیَّ اللّٰہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَزَوَّجَ مَیْمُوْنَہَ بِنْتَ الْحَارِثِ بِمَائٍ یُقَالُ لَہُ سَرِفُ، وَہُوَ مُحْرِمٌ، فَلَمَّا قَضَینَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَجَّتہُ أَقْبَلَ حَتّٰی إِذَا کَانَ بِذَالِکَ الْمَائِ أَعْرَسَ بِہَا۔ (مسند احمد: ۲۴۹۲)
۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ احرام کی حالت میں شادی کر لینے میں کوئی حرج خیال نہیں کرتے تھے، کیونکہ وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے احرام کی حالت میں شادی کی تھی، جبکہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرف مقام پر پانی کے پاس تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا حج پورا کر لیا تو اسی پانی کے پاس آ ئے تو ان کی رخصتی عمل میں آئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4283)