۔ (۴۲۸۴) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَکَحَ مَیْمُوْنَۃَ وَہُوَ مُحْرِمٌ وَبَنٰی بِہَا حَلَالاً بِسَرِفَ وَمَاتَتْ بِسَرِفَ۔ (مسند احمد: ۳۳۸۴)
۔ (دوسری سند) سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا،لیکن جب سرف مقام پر ان کے ساتھ خلوت اختیار کی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال تھے، پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بعد میں اسی مقامِ سرف پر فوت ہوئی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4284)