۔ (۴۲۸۶) عَنْ یَزِیْدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَزَوَّجَہَا حَلَالاًً، وَبَنٰی بِہَا حَلَالًا وَمَاتَتْ بِسَرِفَ
فَدَفَنَّاہَا فِی الظُّلَّۃِ الَّتِی بَنٰی بِہَا فِیْہَا، فَنَزَلْنَا فِی قَبْرِہاَ أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۶۵)
۔ یزید بن اصم سے روایت ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا یہ بیان کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال تھے، اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے خلوت اختیار کی تو اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں نہیں تھے۔ بعد میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی سرف کے مقام پر ہوا تھا، ہم نے انہیں اسی سائے میں دفن کیا تھا،جہاںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ شب باشی کی تھی، میں اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4286)