۔ (۴۲۹۳) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: أُہْدِیَ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَشِیْقَۃُ ظَبْیٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّہَا، (وَفِیْ لَفْظٍ: فَلَمْ یَأْکُلْہُ) قَالَ سُفْیَانُ: الْوَشِیْقَۃُ مَا طُبِخَ وَقُدِّدَ ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۲۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہرن کا کم ابلا ہوا گوشت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں تھے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ واپس کر دیا اور نہیں کھایا۔ سفیان نے کہا: وَشِیْقَہ وہ ہوتا ہے، جس کو پکایا جائے اور پارچے بنا کر خشک کر لیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4293)