Blog
Books



۔ (۴۲۹۴) عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ثَنَا عَبْدُاللّٰہِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ الْہَاشِمِیُّ قَالَ: کَانَ أَبِی الْحَارِثُ عَلٰی أَمْرٍ مِنْ أَمْرِ مَکَّۃَ فِیْ زَمَنِ عَثُمْانَ فَأَقْبَلَ عُثْمَانُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ إِلٰی مَکَّۃَ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الْحَارِثِ: فَاسْتَقْبَلْتُ عُثْمَانَ بِالنُّزُلِ بِقُدَیْدٍ فَاصْطَادَ أَہْلُ الْمَائِ حَجَلًا، فَطَبَخْنَاہُ بِمَائٍ وَمِلْحٍ، فَجَعَلْنَاہُ عُرَاقًا لِلثَّرِیْدِ، فَقَدَّ مْنَاہُ إِلٰی عُثْمَانَ وَأَصْحَابِہِ فَأَمْسَکُوْا، فَقَالَ عُثْمَانُ: صَیْدٌ لَمْ أَصْطَدْہُ وَلَمْ نَأْمُرْ بِصَیْدِہِ، اصْطَادَہُ قَوْمٌ حِلٌّ، فَأَطْعَمُوْنَا فَمَا بَأْسٌ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: مَنْ یَقُوْلُ فِیْ ہٰذَا؟ فَقَالُوْا: عَلِیٌّ، فَبَعَثَ إِلٰی عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌فَجَائَ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الْحَارِثِ: فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلٰی عَلِیٍّ حِیْنَ جَائَ وَہُوَ یَحُتُّ الْخَبَطَ عَنْ کَفَّیْہِ، فَقَالَ لَہُ عُثْمَانُ: صَیْدٌلَمْ نَصْطَدْہُ وَلَمْ نَأْمُرْ بِصَیْدِہِ، قَوْمٌ حِلٌّ فَأَطْعَمُوْنَا فَمَا بَأْسٌ؟ قَالَ: فَغَضِبَ عَلِیٌّ وَقَالَ: أَنْشُدُ اللّٰہَ رَجُلًا شَہِدَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ أُتِیَ بِقَائِمَۃِ حِمَارِ وَحْشٍ (وَفِیْ لَفْظٍ: بِعَجُزِ حِمَارٍ وَحْشٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ ) فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ فَأَطْعِمُوْہُ أَہْلَ الْحِلِّ۔)) قَالَ: فَشَہِدَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، ثُمَّ قَالَ عَلِیٌّ: أُشْہِدُ اللّٰہَ رَجُلًا شَہِدَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ أُتِیَ بِبَیْضِ النَّعامِ، (وَفِیْ لَفْظٍ: بِخَمْسِ بَیْضَاتِ نَعَامٍ) فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ، أَطْعِمُوْہُ أَہْلَ الْحِلِّ۔)) قَالَ: فَشَہِدَ دُوْنَہُمْ مِنَ الْعِدَّۃِ مِنَ الْاِثْنَی عَشَرَ، قَالَ: فَثَنٰی عُثْمَانُ وَرِکَہُ عَنِ الطَّعَامِ فَدَخَلَ رَحْلَہُ (وَفِیْ لَفْظٍ: فُسْطَاطَہُ) وَأَکَلَ ذَالِکَ الطَّعَامَ أَہْلُ الْمَائِ۔ (مسند احمد: ۷۸۳)
۔ عبد اللہ بن حارث بن نوفل ہاشمی کا بیان ہے ، وہ کہتے ہیں: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے عہد میں میرے والد حارث بن نوفل مکہ کے مسئول تھے، جب سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مکہ تشریف لائے تو میں عبد اللہ بن حارث نے قدید کے قریب نزل کے مقام پر ان کا استقبال کیا، وہاں کے لوگوں نے چکور پرندے کا شکار کیا ہوا تھا، ہم نے اسے پانی اور نمک میں پکایا اور ثرید کے لئے اس کا شوربا بنایا، پھر ہم نے اسے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ان کے رفقاء کی خدمت میں پیش کیا، لیکن وہ اسے کھانے سے باز رہے، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ہم نے نہ تو یہ شکار کیاہے اور نہ اس کے بارے میں کوئیحکم دیا ہے اور جو لوگ احرام میں نہیں ہیں، انہوں نے یہ شکار کرکے ہمارے سامنے پیش کیا ہے، اب اس میں کیا حرج ہے؟ پھر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس مسئلہ کے بارے میں کون بیان کرے گا؟ لوگوں نے کہا: سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، پس سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلوا بھیجا، سو وہ تشریف لائے۔ عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا اور وہ منظر اب بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے، وہ اپنی ہتھیلیوں سے پتے جھاڑ رہے تھے، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: نہ تو ہم نے یہ شکار کیا اور نہ ہم نے اس کو شکار کرنے کے بارے میں کوئی حکم دیا، جو لوگ احرام میں نہیں ہیں، انہوں نے شکار کرکے اس کو ہمارے سامنے پیش کر دیا،اب اس میں کیا حرج ہے؟ یہ سن کر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ غضبناک ہو گئے اور کہنے لگے: میں اس آدمی کو اللہ تعالی کا واسطہ دے کر کہتا ہوں جو اس واقعہ میں موجود تھا کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جنگلی گدھے کا ایک عضو پیش کیا گیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم محرم تھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا: ہم احرام کی حالت میں ہیں،یہ ان لوگوں کو کھلائو جو احرام میں نہیں ہیں۔ بارہ صحابہ نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اس بات کی تائید کی۔ اس کے بعد سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں اس آدمی کو جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس اس وقت موجود تھا جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں شتر مرغ کے انڈے (اور ایک روایت کے مطابق) پانچ انڈے پیش کئے گئے تھے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایاتھا: ہم تو احرام کی حالت میں ہیں،یہ ان لوگوں کو کھلائو جو احرام میں نہیں ہیں۔ اس دفعہ بارہ سے کم افراد نے گواہی دی،یہ سن کر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کھانے سے اپنے سرین موڑ لیے اور اٹھ کر اپنے خیمے میں چلے گئے اور اس پانی والوں نے وہ کھانا کھا لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4294)
Background
Arabic

Urdu

English