۔ (۴۳۰۹)(وَمِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَحَلَّ مِنْ قَتْلِ الدَّوَابِّ وَالرَّجُلُ مُحْرِمٌ أَنْ یَقْتُلَ الْحَیَّۃَ وَالْعَقْرَبَ، وَالْکَلْبَ الْعَقُوْرَ وَالْغُرَابَ الْأَبْقَعَ وَالْحُدَیَّا وَالْفَأْرَۃَ، وَلَدَغَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَقْرَبٌ فَأَمَرَ بِقَتْلِہَا وَہُوَ مُحْرِمٌ۔ (مسند احمد: ۲۶۶۶۱)
۔ (چوتھی سند) حسن سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرم کو اِن پانچ قسم کے جانوروں کو مارنے کی اجازت دی ہے: سانپ، بچھو، بائولا کتا، کوا، چیل اور چوہا، ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں تھے کہ ایک بچھو نے آپ کو ڈس لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مارنے کا حکم دے دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4309)