۔ (۴۳۱۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((خَمْسٌ، کُلُّہُنَّ فَاسِقَۃٌ،یَقْتلُہُنَّ الْمُحْرِمُ وَیُقْتَلْنَ فِی الْحَرَمِ: الْفَأُرَۃُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْحَیَّۃُ، وَالْکَلْبُ الْعَقُوْرُ، وَالْغُرَابُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پانچ قسم کے جانور ہیں، وہ موذی ہیں، محرم بھی ان کو قتل کر سکتا ہے اور حدودِ حرم میں بھی ان کو قتل کیا جا سکتا ہے: چوہا، بچھو، سانپ، کلب ِ عقور اور کوا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4310)